بیروزگاری ختم کرنے کے لئے نوجوانوں کو چھوٹے کاروبار کی طرف لانا ہوگا .

۔ہم نے پاکستان کو ہر صورت اب بدلنا ہے . میری خواہش ہے کہ میں اپنے نوجوانوں میں کام کے حوالے سے نوکری کی تلاش اور ناامیدی کو ختم کرسکوں . میں دس سے پندرہ ایسے آسان کاروبار اپ سب کے سامنے رکھونگا جو اپ گھر میں بھی ہاتھ کی بنی ہوئی چھوٹی مشینیں لگا کر شروع کر سکتے ہیں . میں بہت غور کرنے کے بعد اس نتیجے پر پہنچ چکا ہوں کہ اگر جیب میں پیسے ہونگے تو ہمارے بچے اچھی تعلیم بھی حاصل کرینگے اور پرآسائش زندگی کی خواہش بھی پوری کر سکیںگے . اس ویڈیو کو غور سے دیکھیے انہوں نے بہت کم پیسوں میں دو تین چھوٹی مشینیں لگا کر ناصرف اپنا کاروبار شروع کیا بلکہ ساتھ دوسرے بیروزگار بندوں کو روزگار بھی دلا دیا .. اگر ہمارے ملک کے اندر خود کی چیزیں بنانے کا رجحان شروع ہوا تو ہم بہت جلد دنیا کی ترقی یافتہ قوموں میں شمار ہونا شروع ہوجاینگے . حکومت بھی اسی کوشش میں ہے کہ کسی طرح ملک کے اندر بیروزگاری ختم ہوجائے . یہی وجہ ہے کہ میں نے اپنے پیج پر اپ سب بھائیوں کی مدد کے لئے چھوٹی چھوٹی فیکڑیاں بنانے کے حوالے سے معلومات دینی شروع کردی ہے . اس پر حد سے زیادہ کم خرچ بھی اتا ہے اور ٹریننگ اور مدد کے لئے مفت لوگ بھی موجود ہے جو یہ خدمت خلق کا کام کر رہے ہیں . الله کریں میری یہ کاوش اپ لوگوں کی زندگی بدلنے کے کام آئے .. مجھے اس سے زیادہ اور کچھ نہیں کہ میرے ملک کے نوجوان کامیاب اور خوشحال ہو …ہمت کیجئے اور اپنی زندگی کی نئی شروعات کیجیے …الله آپکی اس میں مدد ضرور کریگا .. بس ایک آخری بات یہ ہے کہ اگر آپکو کسی چیز کے حوالے سے معلومات چاہیے تو کسی سے پوچھنے سے پہلے یوٹیوب پر سرچ ضرور کیجیے اپ کا مسلہ وہاں سے سو فیصد حل ہوجائے گا . اگر اسکے باوجود آپکو یہ کام شروع کرنے کے حوالے سے مشکلات کا سامنا ہوا تو شاہد حسین صاحب سے اپ خود رابطہ کرکے درجنوں مختلف کاروباروں کی مفت ٹریننگ مٹیریل اور مارکیٹ سیل کے حوالے سے پوری مدد بغیر کسی فیس کے مفت لے سکتے ہیں …