وہ شخص جس نے یوٹیوب سے بندر کی ٹریننگ کا طریقہ سیکھا اور اسے روزگار بنا لیا .

یہ دنیا کا واحد بندر ہے جسکو اسکے مالک نے یوٹیوب میں سے وڈیوز دیکھ دیکھ کر ٹریننگ دی . انکے مالک کا کہنا ہے کہ وہ دن میں کم از کم تین ہزار روپے کی مزدوری شام تک کر جاتا ہے . اس میں کمی بیشی بھی ہوسکتی ہے . اب انکی بات میں کس قدر صداقت ہے وہ اپ اس انٹرویو میں دیکھ سکتے ہیں . اگر واقعی ایک بندر انٹرنیٹ سے فائدہ اٹھا کر اپنے مالک کو ماہانہ ہزاروں روپے کما کر دے سکتا ہے تو ہمارے یہاں کے بے روزگار نوجوانوں کے لیے سوچنے کا مقام ہے . اپ بندر پالیں مرغیاں پالیں یا کسی بھی قسم کی حلال مزدوری کریں مگر اپنے ملک پر بوجھ نہ بنیں .. یہ شخص آزاد ہے پرسکون ہے اپنی محنت سے اپنے پورے خاندان کی کفالت کر رہا ہے .
بے زبانوں پر ظلم کرنا مارنا پیٹنا کسی بھی ذی شعور کا شیوا نہیں . جانور اور انسان میں فرق ہی شعور کا ہے . اس بندر کے مالک سے ہم نے یہی سوال کیا تھا کہ اپ اس بے زبان پر سختی تو نہیں کرتے تو انہوں نے کہا تھا کہ نہیں میں انکا بہت زیادہ خیال رکھتا ہوں کیونکہ یہ میری رزق کا ذریعہ بنا ہوا ہے . باقی الله بہتر جانتا ہے لیکن انکے اس معاش سے بچوں کے چہروں پر مسکراہٹیں بکھر جاتی ہے . الله کریں ان جیسے تمام بھائیوں کو اس سے بہتر معاش ملے …امین