دنیا کے تمام چالاک ترین لوگ اس بات پر آخر میں متفق ہوہی جاتے ہیں

دنیا کے تمام چالاک ترین لوگ اس بات پر آخر میں متفق ہوہی جاتے ہیں کہ قدرت کے ساتھ کوئی چالاکی نہیں چلتی…میری کامیابی کے پیچھے کوئی شاٹ کٹ نہیں بلکے میرے والدین کی دعائیں اور اساتذہ کی دن رات کی سخت محنت کا ہاتھ ہے. چھوٹی عمر میں ہی اٹھارہ اٹھارہ گھنٹے کام کرنا اب ہماری پختہ عادت بن چکی ہے . قائد اعظم نے فرمایا تھا کہ اگرتم لوگ کام کام اور صرف کام پر توجہ دوگے تو اقوام عالم میں ایک منفرد مقام حاصل کرلوگے . میں نے قائد کی انہی نصیحتوں پر عمل کیا اور اقوام عالم کی نظروں میں پاکستان کے نوجوانوں کا مقام بنایا . بلند مرتبہ انسان کوتب ملتا ہے جب وہ سچائی اور تسلسل کے ساتھ اپنے مقصد کے لئے جدوجہد کرتا ہے . اگر اپ حلال رزق کھا رہے ہیں اور ساتھ کڑی محنت بھی کر رہے ہیں تو کوئی شبہ نہیں کہ اپ پوری دنیا کو مسخر کر لینگے . میں امید نہیں یقین رکھتا ہوں کہ نئی نسل درست معنوں میں محنت کرینگے اور پاکستان کی سربلندی کو ہر چیز پر مقدم رکھیںگے ..

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں