انٹرنیٹ سے روزگار ترقی یافتہ ممالک کی خوشحالی کا راز

انٹرنیٹ سے تعلیم اور روزگار ترقی یافتہ ممالک کی خوشحالی کا راز تو ہے ہی مگر کرونا سے پیدا ہونے والے حالات میں ایشیائی ممالک کے لوگوں کو بھی پہلی بار انٹرنیٹ کی اہمیت اور افادیت کا احساس ہوا ہے . اب لوگوں کے کاروبار آن لائن ہونا شروع ہوگئے ہیں اور منافع دس گنا زیادہ ملنے لگا ہے . اب اس دور میں وہی شخص لوگوں کے بیچ زندہ تصور کیا جائے گا جسکا کوئی آن لائن وجود موجود ہو گا . جیسا کہ پہلے تانگہ ختم ہوا پھر اسکے بعد رکشہ اور ٹیکسی اور آج جدید ایپ کے زریعے انتہائی کم کرائے پر گھر قیمتی ترین گاڑیاں منگوا لیتے ہو . مریم نے بھی اسی آن لائن دنیا میں قدم رکھ دیا ہے . مریم نے ہماری اسی یونیورسٹی کی بہت ساری خواتین کی زندگی کو تبدیل ہوتے دیکھا جو پندرہ بیس ہزار میں مختلف جگہوں پر نوکریاں کر رہی تھی . اب وہی خواتین جو دوسروں کے ساتھ نوکریاں کر رہی تھی آج گھر میں بیٹھ کر انٹرنیٹ کی کمائی سے لاکھوں کما رہی ہیں . میں خود ایسی بہت ساری خواتین کو جانتا ہوں جس نے گھر پردے میں بیٹھ کر اپنے خاندانوں کی زندگیاں تبدیل کی .

اب یہ وہ دور نہیں جہاں حالات سے مجبور ہوکرخواتین گھر میں سلائی مشین رکھ کر اپنے بال سفید کر لیتی تھی یا دوسرے لوگوں کے گھر میں برتن صاف کرکے گزار بسر کر لیتی تھی . یہ ایکسویں صدی کا تیسرا عشرہ شروع ہونے والا ہے اب امیر اور غریب کا تصور صرف تازہ ترین علم کی رسائی کی بنیاد پر کیا جائے گا . اب کوئی یہ نہیں کہہ سکتا کہ میں غریب ہوں کیونکہ علم تک رسائی ہر انسان کی پہنچ میں ہے . میری خود کی تمام تر پڑھائی انٹرنیٹ کی مرہون منت ہے اگر انٹرنیٹ کی سہولت نہ ہوتی تو شائد آج دنیا حماد صافی نامی بچے کو نہ جانتی . انٹرنیٹ کے بے پناہ فوائد ہے اس میں بے پناہ خزانے ہیں جس سے پوری دنیا کے لوگ بھر پور فائدے اٹھا رہے ہیں . بد قسمتی سے اس خزانے کو بھی ہمارے یہاں زیادہ تر لوگ صرف گانے اور فلم کی حد تک استعمال کر رہے ہیں اور یہ معاملہ زیادہ تر کم تعلیم یافتہ غریب گھرانوں کے ساتھ ہے . اگر حکومت اس حوالے سے عوام کے اندر شعور آگاہی پروگرام شروع کریں تو اس سے پاکستان کی معیشت کو زبردست سہارا بھی ملے گا اور بے روزگاروں کو روزگار بھی ملے گا . یہاں اپ کو بتاتا چلوں کہ اس دوران جو سب سے اہم اور بڑی تبدیلی واقع ہوگی وہ یہ ہوگی کہ ہماری ہزاروں لاکھوں خواتین گھروں سے ہی مردوں کے مقابلے میں عالمی دنیا ای مارکیٹ پر چھا چکی ہوگی ..

100% LikesVS
0% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں