مجھ سے میری قوم ہمیشہ یہ سوال کرتی آرہی تھی

مجھ سے میری قوم ہمیشہ یہ سوال کرتی آرہی تھی کہ آپکے استاد محترم کون ہے ؟ اگر شاگرد اتنا قابل ہے تو استاد کس مقام پر ہوگا . آج اپ سب کو بتا ہی دیتے ہیں کہ حماد کو فخر پاکستان بنانے والا معمار کون ہے . میرے استاد محترم علیم شاہ خلجی صاحب جو سپوکن یونیورسٹی کے چیف ایگزیکٹیو بھی ہے کو میں نے ہمیشہ ایک شفیق باپ کی طرح پایا . ہمیشہ پسے ہوۓ طبقے کے غریب بچوں کو کھڑے ہوکر گراؤنڈ میں درس دیتے ہیں … میری کردار سازی میں انکی فولادی خودی کا بہت بڑا ہاتھ ہے .

انکی دور اندیش نگاہ اور بلند سوچ نے میری زندگی بدل کر رکھ دی . کبھی منظر عام پر نہیں آئے اور نہ کبھی شہرت کے طالب رہے بلکہ بچوں کو ہمیشہ علم کی روشنی دیتے رہے اور کامیابی و کامرانی کے میراج تک پہنچاتے رہے . میں ایسے کئی کامیاب ترین شخصیات کو جانتا ہوں جو انکے ہاتھوں سے نکلے اور دنیا بھر میں اپنی کامیابیوں سے پاکستان کا نام روشن کیا . چھ سال کی عمر میں یتیم و یسیر ہوۓ لیکن ہمت نہیں ہاری اور اپنی شبانہ روز

محنت سے دنیا کی پہلی بڑی لینگویج یونیورسٹی بنا دی جس سے ہزاروں لاکھوں بچوں کی زندگیاں تبدیل ہوئی .ایک بار ان پر ڈینگی کا خطرناک حملہ ہوا تھا میری اسلام آباد یونیورسٹی میں لیکچر تھا لیکن بستر مرگ پر ہوتے ہوۓ بھی انہوں نے میرا لیکچر تیار کیا تھا حالانکہ ڈاکٹر نے انکو کسی بھی قسم کی سرگرمی سے منع کیا تھا. میرے آج تک جتنے بھی سیشنز ہوۓ ان سب میں آپکو اس فولادی خودی کے مالک شخص کی بلند نگاہ اور سوچ کا عنصر آپکو محسوس ہوا ہوگا . انہوں نے ہزاروں کی تعداد میں بچوں کی زندگیاں تبدیل کی کبھی کسی بچے کی کامیابی کو اپنی ذات سے منسلک نہیں کیا نہ کبھی اظہار کیا . انکی ذات اور کردار تک پر حملے کیے گئے لیکن ہمیشہ صبر کا درس دیتے رہے اور عملی طور پر مجھے دکھاتے رہتے کہ زندگی میں ہر قسم کے منفی لوگ اتے رہینگے لیکن اپ نے ہمیشہ اپنی توجہ اپنے مقصد پر دینی ہے . الله سے دعا کرتا ہوں کہ انہیں صحت کے ساتھ لمبھی عمر عطا فرمائیں تاکہ یہ اسی طرح اس مٹی کے بچوں کی زندگیاں تبدیل کرتا رہے …. آخر میں یہ بات ضرور کہنا چاہونگا کہ یہ ویڈیو میں انکی اجازت کے بغیر اپنے پیج پر ڈال رہا ہوں تاکہ قوم کو معلوم پڑ جائے کہ اس ملک میں ایسے عظیم و باکردار اساتذہ بھی رہتے ہیں جنکے ہاتھوں سے نکلنے والے بچے دنیا کو اپنی کامیابیوں سے حیران کر دیتے ہیں .. میری زندگی کی تمام تر کامیابیاں آج میں اپنے ہر دل عزیز استاد محترم کے نام کرتا ہوں جس نے مجھے زندگی گزارنے کا سلیقہ سمجھایا …شکریہ استاد محترم شکریہ پاکستان …

100% LikesVS
0% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں