چائنہ سمیت دنیا بھر کی میڈیا پرپاکستان کے نوجوانوں کی قابلیت اور ٹیلنٹ کے چرچے

چائنہ سمیت دنیا بھر کی میڈیا پر یہ معلومات پاکستان کے نوجوانوں کی قابلیت اور ٹیلنٹ کے حوالے سے ناقابل یقین حد تک مشرق سے مغرب تک پھیلی . چائنہ جیسے طاقت ور ملک میں بھی سکولوں کے اندر خود اعتمادی بیدار کرنے کے لئے ہماری چھوٹی عمر اور پاکستان کی مثال پیش کی گئی . اصل ڈگری اور نمبرز تو یہ تھے جنھیں میں نے اپنے وطن کے نام پر وطن کے لئے حاصل کیے باقی تو سب وقت کا ضیاں ہے .

والدین بچوں کے سر پر ڈنڈا رکھ کر پڑھاتے تو بہت ہیں کہ انکے اچھے نمبرز آجائے اور مستقبل سنور جائے . یہ والدین کبھی بھی اپنے بچوں کے حوالے سے بڑے خواب نہیں سوچتے یہی وجہ ہوتی ہیں کہ بچے بھی چھوٹے خوابوں اور دماغوں کے ساتھ بڑے ہوجاتے ہیں . ایسے بچوں کے لئے پھر سب سے اہم چیز پیسہ کمائی بن جاتی ہے .

یہ نہیں شوچتے کہ ہمارے پاس زندگی صرف ایک بار ہے . اس ایک بار کی زندگی میں اگر ایک نوجوان یہ تہیہ کر لیں کہ میں محلے شہر صوبے اور ملکی سطح پر نام کمانے کے لئے نہیں پیدا ہوا بلکہ میرا سٹیج پوری کائنات ہے . ایسی سوچ اور خواب رکھنے والے نوجوان پھر کچے مکانوں سے نکل کر دنیا پر اپنی بادشاہت کی دھاگ بٹھا دیتے ہیں . کلام اقبال میں یہی سب کچھ ہیرے جواہرات کی شکل میں نوجوانوں کے لئے موجود ہے مگر ہمارے نوجوان خواب غفلت کی نیند سو رہے ہیں . اپنی غربت اور وسائل کی کمی کا رونا چھوڑ دیجئے اور ایک غیرت مند نوجوان کی طرح پاکستان کے لئے کچھ بڑا کریں .

95% LikesVS
5% Dislikes

چائنہ سمیت دنیا بھر کی میڈیا پرپاکستان کے نوجوانوں کی قابلیت اور ٹیلنٹ کے چرچے” ایک تبصرہ

اپنا تبصرہ بھیجیں