صوفیوں اور ولیوں کی سرزمین بونیر نے مجھے بہت متاثر کیا .حماد صافی

بونیر کی سرزمین اپنی قدرتی حسن اور وہاں کے باسیوں کی بے لوث محبت کی وجہ سے مجھے ہمیشہ یاد رہے گی . مجھے الله تعالیٰ نے کم عمری ہی میں پاکستان کے چپے چپے کی رنگ و بو کی خوبصورتی سے متعارف کرایا . میں یہاں پورے یقین اور تجربے کے بعد یہ بات کہہ رہا ہوں کہ میں نے اپنی پوری زندگی میں بونیر جیسی خوبصورت سرسبز وادیاں اور پیار محبت کرنے والے صاف نیت اوردین دار لوگ کہی نہیں دیکھے . اپ اس بات سے بھی اندازہ لگا سکتے ہیں کہ میں اپنے سیشن کے علاوہ بھی بونیر تین دفعہ سفر کر چکا ہوں . .

اس سے پہلے میں پاکستان کے کسی ایک خاص علاقے میں دو بار نہیں گیا . پہلی بار جب ہم نے بونیر کا سفر کیا تھا تو اس وقت یہ ہمارے لئے ایک عام روٹین کا سفر تھا مگر وہاں پہنچنے کے بعد جو مجھے وہاں کے لوگوں سے محبت ملی اور جس طریقے سے وہاں میری مہمان نوازی کی گئی وہ میرے لئے کسی سرپرائز سے کم نہیں تھا . چھوٹے، بڑے اور بزرگ سب مجھ سے ملنے کے لئے گاؤں سے امنڈ آئے تھے .

بونیر کے ڈپٹی کمیشنر محترم شفیع الله صاحب نے تو اس حد تک میری وہاں حوصلہ افزائی کی کہ ہر چھوٹے بڑے سے میرا تعارف کرتے رہتے . مجھے انکی شخصیت میں ایک شفیق باپ کی جھلک نظر آئی تھی . بونیر کے لوگ محترم شفیع الله صاحب کے بڑے قدر دان تھے انہوں نے بونیر میں وہاں لوگوں کے لئے جو آسانیاں پیدا کی بونیر کے لوگ آج بھی اسکو فخر سے یاد کرتے ہیں . انہوں نے وہاں لوگوں کے لئے سستہ بازار شروع کیا اور ساتھ پورے ضلع میں تعلیم و تربیت کو انتہائی حد تک اہمیت دی . سکول طلبا کے لئے مختلف پروگرام اور سیاحت و شجر کاری میں انکا نام و کام ہمیشہ بونیر کے لوگوں کے دلوں میں زندہ رہے گا .

انکے ٹرانسفر کے موقع پر مجھے وہاں سے یہ خبر بھی ملی کہ بونیر کے لوگوں نے باقاعدہ اس ٹرانسفر کو روکنے کی ہر ممکن کوشش کی جس سے اپ اندازہ لگا سکتے ہیں کہ انہوں نے اس جنّت کو خوبصورت بنانے کے لئے اور وہاں عوام کے دل جیتنے کے لئے کتنا کام کیا ہوگا .

ساتھ میں اسسٹنٹ کمشنر محترم عظمت الله وزیر صاحب کا بھی شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں وہاں میری مہمان نوازی میں کوئی کسر نہیں چھوڑی . میں یہاں اپنے بلاگ سے اپ سب کی محبتوں کو سلام پیش کرتا ہوں .

زیر نظر تصویر میں ان کے دو ننھے منھےبچے احمد اور مریم بھی نظر آرہے ہیں
اس دوران مجھے صوفیوں اور ولیوں کی اس سرزمین پر پیر بابا صاحب کی زیارت کرنے کا موقع بھی ملا . بونیرکی سرزمین ہی دراصل الله کے ان عظیم ہستیوں کی وجہ سے جانی جاتی ہے . پیر بابا کی زیارت کے لئے میرے ساتھ وہاں سواڑی سکول بونیر کے پرنسپل سمیت سبحان صاحب اور ملک سہیل نے رہنمائی کی .

اس غیر معمولی روحانی جگہ اکر مجھے بہت اچھا لگا راستے میں بیٹھے کچھ بزرگوں سے دعائیں بھی لی اور انکو اپنا تعارف بھی کرایا . بونیر کے حوالے سے ایک بہت ہی اہم بات بتاتا چلوں کی یہ جگہ اپنی خوبصورت پہاڑی وادیوں کے لحاظ سے سرسبز و شاداب تو ہے ہی مگر لوگ بھی اس قدر سرسبز اور خوبصورت مزاج کے ہیں کہ انسان وہاں کی قدرتی خوبصورتی کو بھول کر ان کے ساتھ لگ جاتا ہے .

یہ لوگ آپکو وہاں سے خالی ہاتھ جانے نہیں دینگے . دنیا کے کسی بھی خطے میں شائد ہی ایسے دل کے امیر لوگ پائے جاتے ہو جتنا یہاں کے لوگ دل کے امیر ہے . یہ اتنی بڑی بات میں اس لئے کہہ رہا ہوں کہ میں بذات خود بار بار اس خوبصورت تجربے سے گزر چکا ہوں
یہاں پرمیں بونیر کی تمام معروف سیاسی و صحافتی شخصیات کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نےمجھے اپنی رہائش گاہوں پر مدعو کر کے عزت بخشی . جن میں محترم کامران خان صاحب ، محترم شبیر بونیری صاحب اور محترم بختیار علی صاحب تصاویر میں نظر آرہے ہیں۔ .











ماشاءاللہ ہر اعتبار سے میں نے آپ کو بلند سے بلند تر پایا ۔ میں پچھلے تین سال سے سوشل میڈیا پر آپ کو ترجیح دیتا ہوں ۔ اللہ تعالیٰ آپ آپ کا حامی وناصر ہو ۔ اللہم زد فزد ۔
برائے مہربانی اگر فرصت ہو تو اس طرح کی ویب سائٹ بنانے میں میری بھی رہنمائی فرمائیں ۔
بہت شکریہ عبد الرشید بھائی اپ کے اخلاص اور محبت کا ۔ اپ ایسا کریں کہ اس معاملے میں یو ٹیوب آپ کی مدد کر سکتا ہے۔ اپ بس وہاں لکھ دیں کہ نیا ویب سائٹ کیسے بنتا ہے ۔
سر جی الحمد لا اللہ اللہ پاک نے بونیر کو جو عزت اور سر سبزی بخشی یقینان یہ یہ اللہ پاک کا ہم پر حصو صی کرم ھے.سر اپ نے بھت میری علاقے کو بھت عزت بھشا اللہ پاک اپکو ھمیشہ کامیاب رکھیں .سر میں آپ سے بھت زیادہ انسفائیر میں اپ کا بڑا فین اور یھاں اپنے علاقے بونیر میں اپ کو سپورٹ کرنے اور آپ کے تعریفیں کرنے پر ہھاں میرے علاقے میں لوگ مجھے اپکے نام سے پکار تے ھیں .میں ایک بار اپ سے سوات ودودیہ ھال میں ملاقات ھوئ تھی .جسمیں میں نے اپ سے بھت سے باتیں کئے .اور پھر میں نے اپکو انویٹیشن بھی دیا چونکہ اپ دوسرے پروگرام میں جانے تھا اپ نے کھا .میں نے خود ضلع بونیر کے مٹی پر قدم رکھا ھے.اور میں اللہ کا شکر ادا کرتا ھواں کے اللہ نے مجھے اس سر سبز اور جنت نظیر وادی میں پیدا کیا ھے.حماد سر میں اپ کا بھت مشکور ہوں ..کہ اپ نے ھمارے علاقے بونیر کو اتنی عزت بخشی اللہ اپکو ھمیشہ کامیاب رکھیں….سر ایک ریکوسٹ کرتاھوں مجھ سے رابطہ کرلوں سر جی ایک بار بس پلیز سر جی پلیز…اللہ اپ کو خوش رکھیں امین ثمہ امین…
بہت شکریہ بھائی بونیر کے لوگوں کو میں نے ایسے ہی پایا ہے ۔ بہت پُرخلوص اور محبت کرنے والے لوگ ہے ۔
سر جی الحمد لا اللہ اللہ پاک نے بونیر کو جو عزت اور سر سبزی بخشی یقینان یہ یہ اللہ پاک کا ہم پر حصو صی کرم ھے.سر اپ نے بھت میری علاقے کو بھت عزت بھشا اللہ پاک اپکو ھمیشہ کامیاب رکھیں .سر میں آپ سے بھت زیادہ انسفائیر میں اپ کا بڑا فین اور یھاں اپنے علاقے بونیر میں اپ کو سپورٹ کرنے اور آپ کے تعریفیں کرنے پر ہھاں میرے علاقے میں لوگ مجھے اپکے نام سے پکار تے ھیں .میں ایک بار اپ سے سوات ودودیہ ھال میں ملاقات ھوئ تھی .جسمیں میں نے اپ سے بھت سے باتیں کئے .اور پھر میں نے اپکو انویٹیشن بھی دیا چونکہ اپ دوسرے پروگرام میں جانے تھا اپ نے کھا .میں نے خود ضلع بونیر کے مٹی پر قدم رکھا ھے.اور میں اللہ کا شکر ادا کرتا ھواں کے اللہ نے مجھے اس سر سبز اور جنت نظیر وادی میں پیدا کیا ھے.حماد سر میں اپ کا بھت مشکور ہوں ..کہ اپ نے ھمارے علاقے بونیر کو اتنی عزت بخشی اللہ اپکو ھمیشہ کامیاب رکھیں.i love u sir alove u sir ….سر ایک ریکوسٹ کرتاھوں مجھ سے رابطہ کرلوں سر جی ایک بار بس پلیز سر جی پلیز…اللہ اپ کو خوش رکھیں امین ثمہ امین…
A great personality of Pakistan. Every Pakistani feel proud of I.
I am also too munch fan of I dear Hammad.
May I live long.