سرسبز و شاداب پاکستان مہم

سرسبزوشاداب پاکستان مہم کے سلسلہ میں کل بونیر ضلع انتظامیہ کی دعوت پر ایک بار پھر جانا ہوا جہاں پولیس لائن ڈگر میں کمشنر ملاکنڈ محترم سید ظہیرالاسلام شاہ، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرمحترم سہیل خالد اور ڈپٹی کمشنرمحترم محمد حالد صاحب نے پودا لگا کر سر سبز پاکستان شجر کاری مہم کا آغاز کر دیا۔

اس موقع پر ایس ڈی پی او ڈگر زاہد خان، ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر جمال شاہ خان ضلعی انتظامیہ کے افسران اور دیگر پولیس افسران بھی موجود تھے.اس کے ساتھ ساتھ کنگرگلی کے مقام پر بھی طلبا اور انتظامیہ نے مل کر شجرکاری میں حصہ لیا۔

میں دو سال قبل بھی اس مقام پر شجرکاری کی مہم میں حصہ لے چکا ہوں ۔ پچھلے سال جو کچھ ہم نے بویا تھا آج اللہ کے فضل سے وہ پودے درخت بننے کے قریب ہیں ۔ اگر اسی طرح یہ سلسلہ چلتا رہا تو پاکستان حقیقت میں دنیا کے لیے مثال بن جائے گا ۔ میں نے شجر کاری مہم کے حوالے سے بہت سارے بھائیوں کو نوٹ کیا ہے جو ملک بھر میں شجر کاری مہم کے حوالے سے مسائل کی نشاندہی کر رہے ہیں ۔

ان سب بھائیوں سے میں کہنا چاہونگا کہ ہمارے یہاں عام لوگوں میں انسان دوست ماحول بنانے کے حوالے سے اتنا شعور نہیں ہے ۔ آہستہ آہستہ کام جاری رکھینگے تو انشااللہ ایک دن ہمارا ملک سرسبز و شاداب بن کر جنت کی تصویر بن جائےگا ۔ پاکستان کے لیے بہت کچھ کرنا باقی ہے ۔ اس وقت پوری دنیا پاکستان کی اس شجرکاری مہم کی تعریف کر رہی ہیں ۔

100% LikesVS
0% Dislikes

سرسبز و شاداب پاکستان مہم” ایک تبصرہ

اپنا تبصرہ بھیجیں