میں بلوچستان کے نوجوانوں کو یہ مشورہ ضرور دونگا

کئی گھنٹوں پر محیط سفر وہ بھی کچھ دن کی روشنی میں کچھ رات کے اندھیرے میں پہاڑیوں کے بیچوں بیچ بلوچستان جانا میرے لئے خوشگوار تجربہ تھا . راستے میں ایسی ایسی عجیب و غریب خوبصورت جگہیں دیکھی جس پر پوری کی پوری ڈاکومنٹری بنائی جاسکتی ہے . اب وہاں جنّت موجود ہے لوگ بھی اس میں رہتے ہیں مگر انہیں یقین نہیں کہ وہ جنّت میں موجود ہے . تعلیم ہی دراصل ان لوگوں کو اس خوش نصیبی کا احساس دلا سکتا ہے .. میں بلوچستان کے نوجوانوں کو یہ مشورہ ضرور دونگا کہ وہ ان جگہوں کے اوپر خوبصورت ویڈیو گرافی کریں یہ مواد شہر کے لوگ پاگلوں کی طرح دیکھیںگے . اس وقت دنیا میں ویڈیو بلاگنگ تہلکہ مچا رہی ہیں اور بلوچستان کے یہ علاقے اگر دیکھنے والے نے کیمرے کی آنکھ میں بند کرنا شروع کردئیے تو لوگ الگ نظاروں کے لئے آینگے اور مفت میں ڈالرز الگ ملینگے .. اگر میں وہاں ہوتا تو روز ضرور ان پہاڑیوں میں نکل جاتا اور کیمرے کی آنکھ میں وہ سب کچھ بند کرتا رہتا جو میں اپنے لوگوں کو دکھانا چاہتا .ہوں .. امید ہے کہ ان میں سے ضرور کوئی نہ کوئی نوجوان اپنے ان علاقوں کے اوپر کیمرا اٹھائے گا اور اپنی مٹی کی خوبصورتی کو دنیا کے سامنے لائے گا .

100% LikesVS
0% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں