پاک ترک تعلقات کوغازی ارتغرل سیریز نیا رنگ دے رہا ہے . حماد صافی

کل سے ٹویٹر پر آرتغل غازی کی سٹار کاسٹ حلیمی سلطان کی ٹویٹ کے حوالے سے خبریں چل رہی ہے کہ وہ پشاور زلمی ٹیم کی ممکنہ برانڈ ایمبسیڈور بن سکتی ہے . اس خبر سے مجھے بھی بہت خوشی ہوئی مگر قابل غور بات یہ ہے کہ غازی آرتغل ڈرامے کی کاسٹ میں صرف حلیمہ سلطان تو نہیں ہے بلکہ اس ڈرامے کی پاکستان میں ریکارڈ مقبولیت کو دیکھ کر آرتغل ڈرامے کی کئی اہم کرداروں نے بھی پاکستان انے کی خواہش کا اظہار کیا ہے . اب لازمی بات ہے کہ ان سب کوایک ساتھ بلانا پشاور زلمی کی بس کی بات نہیں ہے لہذا حکومت سے میری درخواست ہوگی کہ ان سب کرداروں کو پاکستان انے کی دعوت دی جائے . اگر ہم نے صرف ایک کو بلایا تو باقی کے ترکش بہن بھائی اس چیز کو برا مان جاینگے . یہاں چونکہ بات پاکستان اور ترکی کی تعلقات کی بھی ہے لہذا اس معاملے پر حکومتی اہم شخصیات کو غور کرنے کی اشد ضرورت ہے . عوام بھی حکومت کے لاک ڈاؤن اور کرونا وائرس سے بری طرح نڈھال ہے لہذا اگر حکومتی سطح پر ترکی کو ان مہمانوں کے حوالے سے باقاعدہ دعوت دی جائے گی تو یہ سونے پہ سہاگہ ہوجاے گا . اور اس چیز سے عوام کا غم بھی خوشی میں بدل جائے گا .