انٹرنیشنل پیس لیڈرز کانفرنس سے خطاب خوبصورت تجربہ تھا . حماد صافی

آج اسلام آباد میں انٹرنیشنل پیس لیڈرز کانفرنس میں شرکت کی ..انٹرنیشنل امن کانفرنس میں دنیا کے مختلف ممالک سے انسانیت اور امن کی تنظیموں سے وابستہ ایگزیکٹو ممبران نے شرکت کی . جس میں مختلف ممالک سے آئے ہوۓ سفیروں اور کئی اہم شخصیات سے ملاقاتیں بھی ہوئی . ہیومن رائٹس ایکٹیوسٹ لیڈی میہ امریز جس نے ہمیں بھی اس کانفرنس میں شرکت کی دعوت دی تھی کے ساتھ مختلف مکتبہ فکر کے لوگوں کا وفد بھی برطانیہ سے سفر کرکے وہاں موجود تھا . اقوام متحدہ میں فرانس ( او این یو ) کے سفیر موحدین بن جیما ، وفاقی مذہبی امور کے وزیر نور الحق قادری ، ڈاریکٹر پبلک افیر سید محمّد جاوید صادق ، چیئرمین انسٹیٹوٹ اف انٹرنیشنل پیس لیڈرز محمّد عطا ارحمان ، چیئرمین پاک سعودیہ میڈیا گروپ خدیجہ ملک ، چیئرمین مسلم انسٹیٹوٹ صاحبزادہ سلطان ، ڈاکٹر انتخاب احمد ، پارلیمنٹری سیکٹری ہیومن رائٹس مہیندر پال سنگھ اور دیگر کئی اہم شخصیات شامل تھی .
