بچوں میں خود اعتمادی کے لئے کیا کرنا ضروری ہے . حماد صافی

میں بچوں میں خود اعتمادی کے لئے ان کو اپنے سیشنز اور دوسری سرگرمیوں میں اس لئے شامل کرتا ہوں کہ یہ عملی طور پر چیزوں کو قریب سے خود دیکھ کر سیکھ سکے … یہ مواقع بچوں کے اندر خوف کو ختم کر دیتے ہیں … جسکی زندہ مثال اس وقت محمد ادریس آفریدی ہے جو صرف چھ سال کی عمر میں لوگوں کے سامنے بات کرنا اور سمجھانا سیکھ چکا ہے … نہ کوئی کیمرے کا خوف اور نہ لوگوں کا …اسی چیز سے ہی بچوں کا اعتماد بنتا ہے اور پھر اسی طریقے سے بچے اپنی زندگیوں میں اگے جاکر کامیاب ہوتے ہیں . عام طور پر تجربے میں یہ بات آئی ہے کہ جو بچے بچپن میں زیادہ بولتے ہیں وہ خود اعتماد بھی زیادہ ہوتے ہیں . اپنے بچوں کو سوالات کرنے دیجئے زیادہ سے زیادہ لوگوں کے ساتھ بات کرنے دیجئے اس عمل سے انکے اندر سے دوسروں کا سامنا کرنے کا ڈر خوف ختم ہوجائے گا . میری خود کی تربیت کے دوران بھی اسی چیز کی ٹریننگ دی گئی کہ جو کچھ نالج بھی ہے وہ زبان کی مدد سے ادا کیجئے . بچے کا خاموش رہنا اسکو اندر سے کمزور بنا دیتا ہے . یاد رکھیے گا انسان اپنے جذبات کا اظہار الفاظ سے کرتا ہے اور الفاظ بہترین انداز میں تب ادا ہوتے ہیں جب اسکی بار بار پریکٹس کی گئی ہو .لہٰذا میں والدین کو یہی مشورہ دونگا کہ بچپن سے ہی اپنے بچوں کو اسکی گھر میں ٹریننگ دیجئے گا تاکہ اپکا بچہ پر اعتماد بن سکے .

 

 

100% LikesVS
0% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں